ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُترکنڑا میں بڑھ رہے ہیں کورونا کے معاملات؛ آج ایک ہی دن 24 پوزیٹیو؛ یلاپور سے7، ہوناور اور منڈگوڈ سے چھ چھ معاملات آئے سامنے

اُترکنڑا میں بڑھ رہے ہیں کورونا کے معاملات؛ آج ایک ہی دن 24 پوزیٹیو؛ یلاپور سے7، ہوناور اور منڈگوڈ سے چھ چھ معاملات آئے سامنے

Mon, 29 Jun 2020 20:53:00    S.O. News Service

بھٹکل 29/جون(ایس اونیوز) ضلع اُترکنڑا میں کورونا پوزیٹیو کے معاملات میں تشویشناک حد تک اضافہ دیکھا جارہا ہے اور لگ رہا ہے کہ کورونا پورے ضلع میں اپنے پیر پسار رہا ہے۔ کل جب ایک ہی دن 14 معاملات سامنے آئے تھے تو  تشویش کی لہر دوڑ گئی تھی کہ اس سے پہلے اتنی بڑی تعداد میں کورونا پوزیٹیو کے معاملات سامنے نہیں آئے تھے، مگر آج  پیر کو  ضلع نے اپنا پرانا ریکارڈ توڑتے ہوئے  24 معاملات درج کئے ہیں۔

اتوار شام پانچ بجے سے آج پیر شام پانچ بجے تک اُترکنڑا میں جو 24 معاملات سامنے آئے ہیں، اُس میں یلاپور میں سات جبکہ ہوناور اور منڈگوڈ میں چھ چھ معاملات بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ  کاروار میں دو، سرسی، کمٹہ اور بھٹکل میں ایک ایک معاملے سامنے آئے ہیں۔

آج کے تازہ معاملات کے ساتھ ہی ضلع اُترکنڑا میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 213 ہوگئی ہے جس میں  154 لوگ صحت یاب ہوکر اسپتال سے ڈسچارج ہوچکے ہیں، اب 54 لوگ کمس میں روبہ صحت ہیں۔

اس  نیوز کے تعلق سے صبح شائع شدہ رپورٹ


Share: